كينيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج " علی باقری" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' سے ٹيلی فونك گفتگو میں بتايا كہ شہر نيروبی كے ۳۵ سالہ قاری قرآن " محمد حسن" اور شہر "لامو" كے ۱۸ سالہ حافظ قرآن " صالح عبدالرحمان" ايران میں منعقد ہونے والے قرآن مجيد كے ۲۵ ویں بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كریں گے۔ جناب باقری نے مزيد كہا كہ ان افراد كا انتخاب كينيا میں قرآن مجيد كے متعدد مقابلوں كے بعد عمل میں آيا ہے۔ ياد رہے كہ قرآن مجيد كے ۲۵ویں بين الاقوامی مقابلے اس سال ۴ اگست كو مشہد مقدس میں منعقد ہوں گے۔
272411