بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے عراقی روزنامہ " الصباح" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۱۸جولائی ۲۰۰۸ء كو بغداد میں شيعہ و سنی علماء كی مشتركہ نشست میں شيعہ عالم دين " صالح الحيدری " نے كہا كہ عراق میں نماز جمعہ كے خطباء كو چاہیے كہ وہ مذاہب كی مذہبی اقدار كا احترام كریں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مبلغين كو چاہیے كہ وہ اپنی تقريروں میں مذہبی اقدار كی توہين سے اجتناب كریں۔ اہل بيت " علیہم السلام " كا احترام كریں اور اپنے اختلافات كو گفتگو اورمذاكرات كے ذريعے حل كریں۔ اسی نشست میں اہل سنت عالم دين " احمد عبدالغفور السامرالی " نے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ عراق اس وقت بہت بحرانی حالات سے گزررہا ہے۔ اغيار اس ملك میں امن و امان قائم كرنے میں مخلص نہیں ہیں ايسے حالات میں ہمارے ملك كے خطباء اور مبلغين كو چاہیے كہ مختلف گروہوں كے درميان اتحاد و وحدت كے لیے مفيد تقريریں كریں اورلوگوں كو افتراق اورانتشار سے بچائیں۔
272402