ايران میں منعقد ہونے والے ۲۵ویں بين الاقوامی مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں ممتاز قاری قرآن " حسين فردی " قرآن مجيد كی تلاوت كریں گے

IQNA

ايران میں منعقد ہونے والے ۲۵ویں بين الاقوامی مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں ممتاز قاری قرآن " حسين فردی " قرآن مجيد كی تلاوت كریں گے

11:59 - July 21, 2008
خبر کا کوڈ: 1670575
قرآنی سرگرمياں گروپ: اگلے ماہ مشہد مقدس میںمنعقد ہونے والے ۲۵ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں ايران كے ممتاز قاری جناب " حسين فردی" قرآن مجيد كی تلاوت كریں گے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد كے بين الاقوامی مقابلوں كی یہ رسم رہی ہے كہ گزشتہ مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كرنے والا شخص آئندہ مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں قرآن مجيد كی تلاوت كرتا ہے اورحسين فردی نے تہران میں منعقد ہونے والے ۲۴ ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں قرائت میں پہلی پوزيشن حاصل كی تھی۔ ياد رہے كہ قرآن مجيد كے ۲۵ویں بين الاقوامی مقابلے ۲۹جولائی ۲۰۰۸ء كو مشہد مقدس میں شروع ہوكر ۵ اگست ۲۰۰۸ء تك جاری رہیں گے ۔ ان مقابلوں میں ۵۸ ممالك كے قراء اور حفاظ شركت كریں گے۔
272729

نظرات بینندگان
captcha