بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے " Elmoudjahid " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس وقت ۴۰ ہزار افراد ان كلاسوں میں شركت كر رہے ہیں اور توقع كی جا رہی ہے كہ آئندہ چند دنوں تك اس تعداد میں مزيد اضافہ ہو جائے گا۔ الجزائر كے شہر " اليزی" میں نوجوانوں كے اشتياق كو ديكھتے ہوئے چاليس قرآنی اساتذہ كا اضافہ كر ديا گيا ہے۔ تاكہ وہ قرآن مجيد كی تعليم كے سلسلے میں وہاں كی ضرورت كو پورا كر سكیں۔ الجزائر كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے كہا ہے كہ اس وقت یہ كلاسیں مساجد اور قرآنی مدارس میں منعقد ہو رہی ہیں۔ اور اميد ہے كہ ۲۰۰۹ء تك ان كلاسوں كے انعقاد كے لیے ايك عليحدہ مركز كی تاسيس ہو جائے گی۔
273046