بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے سعودی عرب كے روزنامہ " الوطن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس تحقيق میں ڈنمارك كے۱۳۰ افراد كی روداد بيان كی گئی ہے كہ جنہوں نے تازہ اسلام قبول كيا ہے۔ اس تحقيق كے آغاز میں ذكر ہے كہ بہت سے ڈنماركی نوجوانی ہی میں مسلمان ہو گئے ہیں تاكہ وہ اپنی زندگی كا مقصد متعين كر سكیں۔ اس تحقيق میں مزيد آيا ہے كہ اسلامی تعليمات میں صلح، ڈيموكريسی اور اسلامی تعليمات كا مغربی قوانين سے واضح فرق ايسے عوامل ہیں جن كی وجہ سے غير مسلم اسلام قبول كر رہے ہیں۔ ڈنمارك كے رائٹرز نے اپنی تحقيق میں لكھا ہے كہ تازہ اسلام قبول كرنے والے افراد كہتے ہیں كہ اسلامی قوانين خدا كی طرف سے ہیں اورمغربی قوانين كی طرح انسانوں كے بنائے ہوئے نہیں ہیں۔
273103