امام موسی كاظم ﴿ع﴾ كی شہادت كی مناسبت سے كربلا میں سخت حفاظتی انتظامات كیے گئےہیں

IQNA

امام موسی كاظم ﴿ع﴾ كی شہادت كی مناسبت سے كربلا میں سخت حفاظتی انتظامات كیے گئےہیں

11:41 - July 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1672186
بين الاقوامی گروپ: ۲۸جولائی ۲۰۰۸ء كو امام موسی كاظم ﴿ع﴾ كی شہادت كی مناسبت سے كربلا میں سخت حفاظتی انتظامات كیے گئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" نے " براثا" ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كربلا كی سيكورٹی فورسز كے ترجمان " رحمان مشاوی" نے بتايا كہ كربلا كے مختلف علاقوں میں خصوصی حفاظتی مشن گزشتہ روز ۲۵جولائی ۲۰۰۸ء كو شروع ہوا ہے جو ۲۸جولائی ۲۰۰۸ء تك جاری رہے گا۔ جناب مشاوی نے مزيد كہا كہ یہ حفاظتی اقدامات امام موسی كاظم ﴿ع﴾ كی شہادت كے ايام میں كربلا معلی میں زائرين كی حفاظت كے لیےكیے گئے ہیں۔
274793
نظرات بینندگان
captcha