سوریہ كے مفتی نے اسلامی ممالك كے درميان اتحاد و وحدت كی ضرورت پر زور دياہے

IQNA

سوریہ كے مفتی نے اسلامی ممالك كے درميان اتحاد و وحدت كی ضرورت پر زور دياہے

11:47 - July 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1672195
بين الاقوامی گروپ: سوریہ كے مفتی جناب " احمد بدر الدين حسون" نے اسلامی ممالك كو اتحاد و وحدت كی تاكيد كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" نے خبررساں ايجنسی " Sana " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ احمد بدرالدين حسون نے مسلم رہنماؤں كے پندرہویں اجلاس كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے مسلمانوں سے كہا كہ وہ دنيا كے سامنے اسلام كا حقيقی چہرہ پيش كرنے كے لیے اپنا كردار ادا كریں اوراسلامی اقدار كی حفاظت كریں۔ سوریہ كے مفتی نے كہا كہ سوریہ كے تمام مسلمانوں سے ميری درخواست ہے كہ وہ آپس كی مشكلات كو دور كرنے كے لیے مذاكرات كریں ۔ مسلم رہنماؤں كی بين الاقوامی كونسل كے جنرل سيكرٹری " محمد احمد شريف" نے بھی اپنی تقرير میں مسلمانوں كے درميان اتحاد و وحدت كی تاكيد كی اور كہا كہ صرف مذاكرات كے ذريعے ہی مسلمان اپنی مشكلات كو حل كر سكتے ہیں۔ ياد رہے كہ ۲۰ جولائی ۲۰۰۸ء كو طرابلس میں منعقد ہونے والے اس دو روزہ اجلاس میں ۳۶ اسلامی ممالك سے مندوبين نے شركت كی۔
273882
نظرات بینندگان
captcha