بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قرائت قرآن كے یہ مقابلے دو مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ۱۶ سال سے كم عمر كے افراد كے درميان قرائت قرآن كا مقابلہ ہو گا۔ جبكہ دوسرے مرحلے میں ۱۶ سال سے زيادہ عمر كے افراد قرائت قرآن مجيد میں ايك دوسرے سے مقابلہ كریں گے۔ ان مقابلوں میں شركت كے لیے ۲۸ جولائی ۲۰۰۸ء تك اپنے ناموں كا اندراج كرايا جاسكتا ہے۔ ان مقابلوں كے اختتام پر ممتاز افراد كو قيمتی انعامات دیے جائیں گے۔
275331