قرآن مجيد، ميانہ روی كی ترويج اور شدت پسندی سے مقابلے كی تاكيد كرتا ہے

IQNA

قرآن مجيد، ميانہ روی كی ترويج اور شدت پسندی سے مقابلے كی تاكيد كرتا ہے

15:56 - July 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1672644
بين الاقوامی گروپ: كويت كی وزارت اوقاف میں اسلامی تحقيقاتی سنٹر كے انچارج " فہدالخزی" نے كہا ہے كہ قرآن مجيد كی تعليمات، ميانہ روی كی دعوت ديتی ہیں اورشدت پسندی كی سرسخت مخالف ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ۲۵جولائی ۲۰۰۸ء كو " فہد الخزی" نے كويت كے روزنامہ " القبس" كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ مسلمانوں كو اس حقيقت سے آگاہ ہونا چاہیے كہ ميانہ روی، دين اسلام كی مسلمہ حقيقت ہے اور پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ نے اس پيغام كو خدا كی طرف سے لوگوں تك پہنچايا۔ جناب فہد الخزی نے وضاحت كی كہ قرآن مجيد كے اصول اورقوانين، خدا كی طرف سے واضح اور آشكارا نازل ہوئے ہیں اور ان میں كسی قسم كا ابہام اور خطا نہیں ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مسلمانوں كو الہی احكام اور قوانين میں تساہل سے كام نہیں لينا چاہیے۔
274878
نظرات بینندگان
captcha