ادارہ ثقافت و ارتباطات اسلامی كے سربراہ جناب " مہدی مصطفوی" نے ۲۶ جولائی ۲۰۰۸ء كو قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے عہديداروں كے ساتھ ايك نشست میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ قرآنی سرگرمياں اسلامی جمہوریہ ايران كے اسلامی نظام كے استحكام كا باعث ہیں اور بين الاقوامی سطح پر قرآنی سرگرميوں كو وسعت دينے كی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ادارہ ثقافت و ارتباطات اسلامی نے بين الاقوامی سطح پر اپنے ثقافتی پروگراموں میں قرآن مجيد كو محور قرار ديا ہوا ہے كيونكہ یہ مقدس كتاب مسلمانوں كے درميان و حدت و يكجہتی كے لیے بنيادی حيثيت ركھتی ہے۔ ڈاكٹر مصطفوی نے اپنی گفتگو كے اختتام پر كہا كہ ادارہ ثقافت و ارتباطات اسلامی، اسلامی موضوعات پر مختلف سائٹوں كا اجراء كر رہا ہے اور ا س سلسلے میں قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سے استفادہ كيا جا سكتا ہے۔
275048