سوئٹزرلينڈ كی پارليمنٹ نے اس ملك میں جديد مساجد كی تعمير كی منظوری دے دی ہے

IQNA

سوئٹزرلينڈ كی پارليمنٹ نے اس ملك میں جديد مساجد كی تعمير كی منظوری دے دی ہے

10:56 - August 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1673857
بين الاقوامی گروپ: يكم اگست ۲۰۰۸ء كو سوئٹزرلينڈ كی پارليمنٹ نے اس ملك میں مساجد كی تعمير پر پابندی كے قانوں كو معطل كر ديا ہے۔ پارليمنٹ كے اس اجلاس میں ۱۱۲ نمائندوں نے اس ملك میں مساجد كی تعمير كی ممانعت كو ختم كرنے كے حق میں ووٹ ديا جبكہ ۵۰ نمائندوں نے اس كے خلاف ووٹ ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے سعودی عرب كے روزنامہ ": الرياض" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سوئٹزرلينڈ كی پارليمنٹ كے اكثرنمائندوں نے اس ملك میں مساجد كی تعمير پر پابندی كے خلاف ووٹ ديا ہے جبكہ دائیں بازو كی ۲ جماعتوں نے اس ملك میں مساجد كی تعمير پر پابندی كے مطالبے كو رد كر تے ہوئے كہا ہے كہ یہ مطالبہ سوئٹزر لينڈ كے آئين كے مخالف ہے۔
277003

نظرات بینندگان
captcha