كينيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج " علی باقری'' نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' سے ٹيلی فونك گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ جشن كی یہ تقاريب چند روز جاری رہیں گی۔ گزشتہ روز ۵ اگست ۲۰۰۸ء سے جشن كی ان تقاريب كا آغاز ہو گيا ہے۔ جناب باقری نے مزيد كہا كہ نيروبی كی مسجد جعفری میں جشن كی تقريب سے اس مسجد كے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمين " نور الحسن" فضائل امام حسين علیہ السلام بيان كریں گے۔ جبكہ مومباسا كی مسجد حسنين میں حجت الاسلام والمسلمين " حسن البصفون" امام حسين علیہ السلام كی شخصيت كے موضوع پر خطاب كریں گے۔
278000