عالمی انجمن تبليغ اسلام نے تحقيقاتی مركز كی تاسيس كی ہے

IQNA

عالمی انجمن تبليغ اسلام نے تحقيقاتی مركز كی تاسيس كی ہے

12:51 - August 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1676293
بين الاقوامی گروپ: عالمی انجمن تبليغ اسلام كے عہديداروں كی كوششوں سے ايك تحقيقاتی مركز قائم كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے متحدہ امارات كے روزنامہ " البيان " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس انجمن نے اپنی ويب سائٹ " Arabic Islamic-call.net " پر بيانیے میں اعلان كيا ہے كہ اس مركز كی تاسيس كا مقصد پوری دنيا سے اسلامی تحقيقات اكٹھی كرنا ہے۔ انجمن تبليغ اسلام كے عہديداروں نےاس مركز كی تاسيس كے بعد پوری دنيا میں مختلف تحقيقاتی مركز، پبلشرز، مجلات اور انٹرنیٹ كی تحقيقی سائٹوں سے روابط شروع كر ديئے ہیں۔ ياد رہے كہ تبليغ اسلام كی عالمی انجمن كا مركزی دفتر ليبيا كے دارالحكومت طرابلس میں ہے اور ايشيا، افريقہ، يورپ، شمالی امريكہ اور جنوبی امريكہ میں اس كی شاخیں موجود ہیں۔
279639

نظرات بینندگان
captcha