بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے عراق كے روزنامہ " الصباح" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس اجلاس كا عراق اور عربی ممالك كی مسلم خواتين كے علاوہ عراق میں مجلس اعلی انقلاب اسلامی كے سربراہ " سيد عبدا لعزيز حكيم" بھی شركت كریں گے۔ شہيد محراب تبليغات اسلامی انسٹیٹيوٹ كے سربراہ " سيد عمار حكيم" نے اس نشست كے انعقاد كا مقصد مسلم خواتين كو اسلامی تعليمات اور پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی اخلاقی خصوصيات سے آگاہ كرنا بتايا ہے۔ انھوں نے خواتين كو حضرت فاطمة الزاہرء ﴿س﴾ كا ورثہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ مسلم خواتين كو حضرت فاطمة الزاہرء ﴿س﴾ كی پيروی كرنی چاہیے۔
سيد عمار حكيم نے اپنی گفتگو كے اختتام پر كہا كہ مسلمان خواتين كو اجتماعی ، سياسی اور ثقافتی مسائل میں اپنا كردار ادا كرنا چاہیے۔
280533