سعودی عرب كے شہر قطيف میں مہدويت كے موضوع پر فيسٹيول منعقد كيا جائے گا

IQNA

سعودی عرب كے شہر قطيف میں مہدويت كے موضوع پر فيسٹيول منعقد كيا جائے گا

13:07 - August 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1677216
بين الاقوامی گروپ: امام زمانہ ﴿عج﴾ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ۱۶،۱۷ اگست ۲۰۰۸ء كو سعودی عرب كے شہر قطيف میں " الفاطمیہ" امام بارگاہ میں مہدويت كے موضوع پر ۱۰واں فيسٹيول منعقد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " الرياض" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس فيسٹيول كا اہتمام انجمن اہل بيت علیہم السلام نے كيا ہے اور اس میں محبان اہل بيت اور حضرت ولی عصر ﴿عج﴾ كے منتظرين شركت كریں گے۔ اس فيسٹيول كا اہتمام كرنے والے كمیٹی نے اعلان كيا ہے كہ سعودی عرب كے علاقہ قطيف اور الاحساء كے چند شعراء اس فيسٹيول میں اہل بيت ﴿ع﴾ اور امام مہدی ﴿عج﴾ كی شان میں اشعار پڑہیں گے۔ ياد رہے كہ سعودی عرب كے شہر قطيف كے " الفاطمیہ" امام بارگاہ میں مہدويت كے موضوع پر فيسٹيول صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گا۔ اوراس فيسٹيول میں خواتين كی شركت كے لیے بھی خاص انتظام كيا گيا ہے۔
280758
نظرات بینندگان
captcha