سينيگال میں بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كے اعزازی نامہ نگار "Boubacar Diassy " كی رپورٹ كے مطابق سينيگال كے معروف عالم دين " Serigne Dame Dieng'' نے سينيگال كے جنوب میں واقع شہر "Ziguinchor " میں اصول عقائد ، احكام اور قرآنی تعليم كی كلاسوں كی تشكيل كے لئے اقدامات كیے ہیں۔ جناب سرين نے كہا ہے كہ تازہ اسلام قبول كرنے والے افراد اسلام سے آگاہی نہیں ركھتے اس لیے انہیں دين اسلام كے بنيادی عقائد اور احكام كی تعليم دنيا ضروری ہے۔ كيونكہ یہ بات تجربے سے ثابت ہے كہ بعض لوگ اسلام قبول كرتے ہیں ليكن دين اسلام سے آگاہی نہ ہونے كی وجہ سے كچھ عرصہ كے بعد اپنے سابقہ دين كی طرف لوٹ جاتے ہیں۔
281295