زامبيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج حجت الاسلام والمسلمين ' محمد اسدی موحد" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ سيمينار زامبيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی اور وہاں كے مختلف اسلامی گروہوں كے تعاون سے منعقد ہوا۔اس سيمينار میں زامبيا میں مقيم لبنانی، ہندی، افغانی اور پاكستانی مسلمانوں نے شركت كی۔ جناب موحد نے مزيد كہا كہ اس سيمينار میں جمعيت علماء زامبيا كے سربراہ " شيخ علی باندا" نے " ظہور امام مہدی ﴿عج﴾"، علاقہ" اندولا " كے مفتی " شيخ عيسی'' نے''انتظار اور مسلمانوں كی ذمہ دارياں " اور حوزہ علمیہ قم كے فارغ التحصيل" شيخ جبرائيل" نے " غيبت امام زمانہ میں شيعوں كی ذمہ داريوں" كے موضوع پر خطاب كيا۔ ياد رہے كہ اس سيمينار كے ساتھ ساتھ اسلامی موضوعات پر كتابوں كی نمائش بھی لگائی گئی تھی۔
281952