زامبيا میں " مہدی، منجی عالم بشريت" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

زامبيا میں " مہدی، منجی عالم بشريت" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

13:31 - August 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1678446
بين الاقوامی گروپ: ۱۷ اگست ۲۰۰۸ء كو زامبيا كے دارالحكومت " لوزاكا " كی مسجد امام رضا﴿ع﴾ " مہدی، منجی عالم بشريت " كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا۔

زامبيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج حجت الاسلام والمسلمين ' محمد اسدی موحد" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ سيمينار زامبيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی اور وہاں كے مختلف اسلامی گروہوں كے تعاون سے منعقد ہوا۔اس سيمينار میں زامبيا میں مقيم لبنانی، ہندی، افغانی اور پاكستانی مسلمانوں نے شركت كی۔ جناب موحد نے مزيد كہا كہ اس سيمينار میں جمعيت علماء زامبيا كے سربراہ " شيخ علی باندا" نے " ظہور امام مہدی ﴿عج﴾"، علاقہ" اندولا " كے مفتی " شيخ عيسی'' نے''انتظار اور مسلمانوں كی ذمہ دارياں " اور حوزہ علمیہ قم كے فارغ التحصيل" شيخ جبرائيل" نے " غيبت امام زمانہ میں شيعوں كی ذمہ داريوں" كے موضوع پر خطاب كيا۔ ياد رہے كہ اس سيمينار كے ساتھ ساتھ اسلامی موضوعات پر كتابوں كی نمائش بھی لگائی گئی تھی۔
281952

نظرات بینندگان
captcha