بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصر كے روزنامہ " الاخبار" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كورس میں اسلامی تعليم كے علاوہ تلاوت، تجويد اور ترتيل قرآن كی بھی تعليم دی جائے گی۔
اس كورس كا اہتمام كرنے والی كمیٹی نے اعلان كيا ہے كہ ماہ مبارك رمضان میں اسلامی موضوعات پر تقارير كا انتظام كيا جائے گا اور يوكرائن میں مسلمانوں كی مشكلات كا جائزہ لياجائے گا۔ ا س كورس كے انعقاد كا مقصد تازہ اسلام قبول كرنے والوں كو دين اسلام كی تعليمات سے آگاہ كرنا اور شركت كرنے والوں كی دينی معلومات میں اضافہ بتايا گيا ہے۔
ياد رہے كہ اس كورس میں شہر " دونباس" كے ۵۵ مسلمان شركت كر رہے ہیں جن میں سے ۱۵ افراد ايسے ہیں جنہوں نے تازہ اسلام قبول كيا ہے۔
282790