الجزائركی نيشنل لائبريری میں ماہ مبارك رمضان میں ثقافتی اورمذہبی پروگرام منعقد ہوں گے

IQNA

الجزائركی نيشنل لائبريری میں ماہ مبارك رمضان میں ثقافتی اورمذہبی پروگرام منعقد ہوں گے

11:34 - August 23, 2008
خبر کا کوڈ: 1679566
بين الاقوامی گروپ: الجزائر كی نيشنل لائبريری میں ماہ مبارك رمضان میں ثقافتی اور مذہبی پروگرام منعقد كیے جائیں گے جن میں مختلف ممالك كے مسلمان دانشوروں سے استفادہ كيا جائے گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " Elmoudjahid " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سال ماہ مبارك رمضان میں الجزائركی نيشنل لائبريری میں مذہبی پروگرام منعقد كیے جائیں گے جن میں مسلمان دانشور، علمی اور مذہبی موضوعات پر بحث و گفتگو كریں گے۔ ان پروگراموں میں دنيائے اسلام كی نامور شخصيات جيسے مصرسے " ڈاكٹر حسن حنفی" لبنان سے " علی الكنز" اور " سالم الماوش'' اور فرانس سے " محمود عذب" شركت كریں گے۔ ياد رہے كہ یہ پروگرام الجزائر كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی نظارت میں منعقد ہوں گے۔
283829

نظرات بینندگان
captcha