اردن كی وزارت خارجہ نے اس ملك میں اسرائيل كے سفير كو طلب كيا ہے

IQNA

اردن كی وزارت خارجہ نے اس ملك میں اسرائيل كے سفير كو طلب كيا ہے

12:48 - August 25, 2008
خبر کا کوڈ: 1680425
بين الاقوامی گروپ: يكم اگست ۲۰۰۸ء كو اردن كی وزارت خارجہ نے مسجد الاقصی كے اطراف میں كھدائی اور یہودی بستيوں كی تعمير پر احتجاج كرتے ہوئے اردن میں اسرائيل كے سفير كو اپنے دفتر میں طلب كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے فرانس كی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اردن كی پارليمنٹ میں بين الاقوامی امور سے متعلق كمیٹی كےسربراہ " محمد ہديب" نےكہا كہ اردن كے وزير خارجہ جناب " صالح بشير" نے مسجد الاقصی كے اطراف میں اسرائيل كی طرف سے كھدائی پر اعتراض كرتے ہوئے كہا كہ اردن میں اسرائيلی سفير كو وزارت خارجہ میں طلب كيا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اسرائيل كی مسجد الاقصی كے اطراف میں كھدائی اور وہاں پر ايك پل كی تعمير، بين الاقوامی قوانين كے خلاف ہے۔ اردن كی وزارت خارجہ كے ترجمان " نصار الحباشنھ" نے فرانس كی خبررساں ايجنسی كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ اردن كی وزارت خارجہ، اسرائيل سے مطالبہ كرتی ہے كہ وہ مسجد الاقصی كے اطراف میں ہر قسم كی تعميرات كو روك دے۔
اردن كے وزير خارجہ " صالح بشير" نے يورپی يونين اور سلامتی كونسل كے نمائندوں سےملاقات میں كہا كہ وہ اسرائيل كے غير قانونی اقدامات كو ركوانے میں مدد كریں۔
284294
نظرات بینندگان
captcha