بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے امارات كی خبررساں ايجنسی " وام" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " مجادہ الكثيری" نے حفظ قرآن كے مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كرنے پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ میں حفظ، تلاوت اور تفسير قرآن میں مزيد محنت كروں گی۔
ياد رہے كہ خواتين سے مخصوص حفظ، تلاوت اور تفسير قرآن كے تيسرے بين الاقوامی مقابلے ۹ اگست ۲۰۰۸ء كو اردن كے دارالحكومت "امان" میں شروع ہوئے تھے اور ان مقابلوں میں اسلامی جہوریہ ايران كی خاتون " الہام منگلی" نے ۲۰ پاروں كے حفظ كے مقابلے میں پہلی پوزيشن حاصل كی تھی۔
ان مقابلوںمیں مندرجہ ذيل ممالك كے نمائندوں نےشركت كی تھی۔ امارات ، ليبيا، الجزائر، يمن، مصر، ايران، بنگلاديش، سوڈان، سوریہ، تيونس، بوسنيا، برطانیہ، مراكش، پاكستان،عمان ،ملائيشيا، تركی، بحرين، فلسطين اور لبنان۔
284225