بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كی بين الاقوامی خبررساں ايجنسی " IINA " سے نقل كيا ہے كہ یہ نشست تاتارستان كے صدر " مينتيمر شايمی اف" كی زير صدارت اور عالم اسلام میں پايدار ترقی كے لیے علم ، ٹيكنالوجی اور خلاقيت كے موضوع پر منعقد ہو رہی ہے۔ عالم اسلام كے علوم كے تحقيقی مركز كے انچارج" منيف الزعبی" نے اس بارے میں كہا كہ اس نشست میں شركت كرنے والے دانشور اور سياستدان حضرات، عالم اسلام كے مسائل اور حالات كے بارے میں بحث و گفتگو كریں گے۔ اس نشست میں دنيا كے پچاس ممالك سے ۱۵۰ سے زائد دانشور اور مسلمان شخصيات كے علاوہ روس اور وسطی ايشيا كے ممالك سے ۱۰۰ شخصيات شركت كررھی ھیں ۔ قابل ذكر ہے كہ عالم اسلام كے علوم كا یہ تحقيقی مركز" oic " سے وابستہ ہے اور یہ ۱۹۸۶ میں قائم ہوا تھا۔
286141