بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " الجزيرہ" سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار شہر نيو كاسل كی يونيورسٹی كے شعبہ خواتين اور اس شہر میں مقيم سعودی عرب كے طلباء كی انجمن كے تعاون سے منعقد ہوا۔ سعودی عرب كی مبلغ خاتون: عزاری بنت عبدالرحمن المريخی " نے اس سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے اسلام میں عورت كے مقام اور اسلام سے پہلے كے دور میں عورت كے حالات پر روشنی ڈالی۔ اس مبلغ خاتون نے اسلامی ممالك میں مختلف سياسی ،سماجی، اقتصادی اور ثقافتی ميدانوں میں مسلمان عورتوں كی ترقی كے نمونے ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اسلام نے عورتوں كو یہ فرصت دی تا كہ وہ معاشروں میں اپنے مقام اور كردار سے آگاہی حاصل كر سكیں۔ اس سيمينار كے اختتام پر آسٹريليا كی نيو كاسل يونيورسٹی كے شعبہ خواتين كی انچارج " مورين برنز" نے اس سعودی عرب كی مبلغ خاتون كو ہدايا سے نوازا۔
285546