بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " محيط" سائٹ سے نقل كيا ہے كہ مصری وزير اوقاف " محمود حمدی رقزوق" نے اس بارے میں كہا كہ مصری قاريوں اور مبلغين كا یہ گروپ اس ہفتہ كے آخر میں دنيا كے پچاس ممالك میں روانہ ہو جائے گا۔ مصر كے وزير اوقاف نے كہا كہ روانہ ہونے والا یہ گروپ مصر كے مایہ ناز قراء اور مبلغين پر مشتمل ہے جو دنيا كے مختلف ممالك میں اسلام كے صحيح سفير كا كردار ادا كریں گے۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ كچھ عرصہ پہلے دنيا كے مختلف ممالك كے اداروں اور انجمنوں كی طرف سے ہمیں دعوت نامے موصول ہو چكے ہیں۔
285611