بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بحرين كے روزنامہ " الوسط" سے نقل كيا ہے كہ یہ فيسٹيول بحرين كی ثقافتی و سماجی انجمن " التجديد" كی كوششوں سے مسلمانوں كو قرآن كريم كی تلاوت كا شوق دلانے كی غرض سے منعقد ہو رہا ہے۔ اس انجمن كے شعبه نشر واشاعت وتعلقات عامه كی انچارج اعظم علی " نے كہا كہ شركت كرنے والوں كی مزيد آگاہی كے لیے قرآنی تحقيقات انجام دينے كے لیے متعدد مقالے اور قرآن كی نقاشی سے مزين بورڈ بھی ركھے جائیں گے۔ بحرين كی اس خاتون نے كہا ہے كہ قرآن كريم امت اسلام كی پايداری اور اسلامی تہذيب و ثقافت كی ترقی میں اہم كردار ادا كرتا ہے كيونكہ قرآن كريم اسلامی تفكرو انديشہ كا منبع ہے۔ انھوں نے وضاحت كی كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ قرآن كريم كی صحيح تعليمات سے آگاہی حاصل كرنے كے لیے دقت و تدبر سے كام لیں۔
285630