بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كی ٹيلی فون كی نجی كمپنی كے عہديداروں كے مطابق حفاظ قرآن كے ناموں كے اندراج كا آغاز ہو چكا ہے اور يكم ماہ مبارك رمضان سے ان مقابلوں كا آغاز ہو جائے گا۔ یہ مقابلے ملكی سطح پر ہوں گے اور پورے افغانستان سے حفاظ قرآن ان مقابلوں میں شركت كریں گے۔ اس كمپنی كے عہديداروں نے ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد ملك میں قرآنی ثقافت كی ترويج اور مغربی ثقافتی يلغار سے مقابلے كے لیے جوانوں كو آمادہ كرنا بتايا ہے۔ یہ مقابلے ۱۰ سے ۳۵ سال كی عمر كے افراد كے درميان كابل میں منعقد ہوں گے۔
286149