بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق حفظ اور قرائت قرآن كے یہ مقابلے ۱۶ سال سے كم عمر اور ۱۶ سال سے زيادہ عمر والے افراد كے درميان مزار شريف كے بہت بڑے مصلی ﴿ دينی پروگرام منعقد كرنے كی جگہ﴾ میں منعقد ہوں گے۔ یہ مقابلے ماہ مبارك رمضان كی ابتداء ہی سے آغاز ہو جائیں گے اور ان مقابلوں میں لوگوں كی بھر پور شركت كی اميد كی جا رہی ہے۔ حفظ اور قرائت كے ان مقابلوں كا آخری مرحلہ كسی ايك شب قدر میں منعقد ہو گا جس میں بہترين قاريوں اور حفاظ كو انعامات سے نوازا جائے گا۔
287559