بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے لندن كے اسلامی مركز كی سائٹ سے نقل كيا ہے كہ ماہ مبارك رمضان كی راتوں میں ، اسلامی تعليمات كا شوق ركھنے والوں كی شركت سے یہ اسلامی مركز قرآنی دروس منعقد كرے گا۔ دروس قرآن كا یہ سلسلہ ہر رات ڈاكٹر سيد " محسن مہرباقری" كی شركت سے افطار كے بعد اس مركز میں منعقد ہو گا۔ اس ضيافت الہی كے مہينے میں اس مركز كی طرف سے ہر روز باجماعت نماز مغرب وعشاء اور دعائے افتتاح كی تلاوت ہو گی ۔
287585