دبئی كے بين الاقوامی مقابلوں كے لیے خصوصی ٹی وی چينل كا افتتاح

IQNA

دبئی كے بين الاقوامی مقابلوں كے لیے خصوصی ٹی وی چينل كا افتتاح

10:49 - August 31, 2008
خبر کا کوڈ: 1682367
بين الاقوامی گروپ: دبئی كی میڈيا كمپنی " Dmi " دبئی كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كو نشر كرنے كے لیےايك خصوصی ٹی وی چينل افتتاح كرنے كا ارادہ ركھتی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے "Arabian Bussiness.com " سائٹ سے نقل كيا ہے كہ یہ قرآنی چينل دبئی میں منعقد ہونے والے حفظ قرآن كے بارہویں بين الاقوامی مقابلوں كو براہ راست نشر كرے گا۔ یہ مقابلے يكم ماہ مبارك رمضان سے دنيا كے ۸۵ ممالك كے حفاظ قرآن كی شركت سے دبئی میں منعقد ہو رہے ہیں۔ ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے انچارج " ابراہيم محمد بو ملعہ" كی رپورٹ كے مطابق سوئٹزر لينڈ، ازبكستان، بوٹسوانا اور تنزانیہ كے نمائندے پہلی مرتبہ ان مقابلوں میں شركت كریں گے۔
287412
نظرات بینندگان
captcha