بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے ریڈيو ﴿DW﴾ سے نقل كيا ہے كہ شہر كلن كی كونسل كےاراكين نے اميد ظاہر كی ہے كہ اس مسجد كی تعمير سے جرمنی كے مسلمانوں كی اس ملك كے معاشرے میں اہميت كو اجاگر كرنے میں مدد ملے گی۔ ابتداء سے ہی دائیں بازو كی جماعتوں نے اس بہت بڑی مسجد كی تعمير كی مخالفت كی ہے اور اس وقت شدت پسند دائیں بازو كی جماعتوں كے قائدين پورے يورپ سے اس مسجد كی تعمير كی مخالفت میں ۱۹ ستمبر كو شہر كلن میں مظاہرہ كریں گے۔
287734