بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق عرب دنيا كے مختلف سیٹلائٹ چينلز منجملہ "اقراء" ، الرسالہ"، الحياہ" ، " MBC " اور " المستقبل"ناظرين كوزياده سےزياده جلب كرنےكے لیےجديد دينی پروگراموں كو ماہ مبارك رمضان میں نشر كریں گے۔ اسی طرح " حزب اللہ" كا چينل " المنار" بھی مختلف پروگرام نشر كرے گا تاكہ جوانوں كو مختلف دينی مسائل كی طرف راغب كيا جا سكے۔ یہ چينل قرآنی مقابلوں پر مشتمل ايك پروگرام " المباريات القرآنیہ" بھی نشر كرئے گا۔
اس كے علاوہ دوسرے چينلز بھی ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے ناظرين كی توجہ كواپنی طرف مركوز كرنے كےلیے مختلف دينی پروگراموں اور ڈراموں كو بھی نشر كریں گے۔
287620