بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےمصر كے روزنامہ " الأخبار" كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ الازہر نے مصر كی ايك اليكڑانك كمپنی كی درخواست پر ، موبائل پر قرآنی آيات كی تلاوت كی آواز كو نشر كرنے كی اجازت دے دی ہے۔ قابل ذكر ہے كہ گزشتہ سالوں میں موبائل پر آيات الہی كی تلاوت كے بارے میں مختلف ممالك كے علماء اور فقہا ء كے درميان بہت زيادہ بحث و گفتگو ہو چكی ہے اور سعودی عرب كی علماء كونسل نے گزشتہ سال موبائل كی ٹون پر آيات قرآن اور اذان سے استفادہ كرنے كو حرام قرار ديا تھا۔
288138