بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بين الاقوامی چينل سحر كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ ان پروگراموں میں سے ايك پروگرام " رمضان تزكیہ نفس كا مہينہ " ہے جسے " محمد شيخ حائری" نے پروڈيوس كيا ہے یہ پروگرام ماہ مبارك رمضان میں ہر روز صبح اڑھائی بجے بين الاقوامی چينل سحر كے پر انگريزی میں نشر ہو گا۔
اس چينل پر مندرجہ ذيل پروگرام نشر ہوں گے۔ ادعیہ ماہ مبارك رمضان ،ماہ رمضان كے ہر دن كی دعائی تفسير ، خاندانی مسائل كے بارے میں گفتگو، حضرت علی علیہ السلام كی سيرت ، شبہائے قدر كی فضيلت اور ان كے اعمال ، امام حسن مجتبی ﴿ع﴾ كی سيرت اور آپ كے دور كے حالات، رويت ہلال اور عيد فطر سے مربوط اعمال وغيرہ، ان موضوعات كے بارے میں حجة الاسلام والمسلمين سيد " جواد قزوينی" بحث و گفتگو كریں گے۔ اس كےعلاوہ اس پروگرام میں ہرروز كينیڈا، كويت ، فرانس وغيرہ سے ايك غير ملكی مہمان كو دعوت دی جائے گی جو اپنے اپنے ملك كی رسم و رواج كے بارے میں گفتگو كریں گے۔ اسی طرح بين الاقوامی چينل سحر سے انگريزی میں Live پروگرام " حقيقت " اور " بيداری" نشر ہوں گے اور اس كے علاوہ دوسرے كئی مذہبی پروگرام منجملہ امام علی ﴿ع﴾ پر مبنی فلم بھی انگريزی پٹی كے ساتھ يكم ماہ مبارك رمضان سے ۲۱ ماہ رمضان تك ہر روز صبح تين بجكر ۲۵ منٹ پر كاسٹ ہو گی۔
287890