بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Elmoudjahid " سے نقل كيا ہے كہ
غلام اللہ نے اس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ اس انجمن كے اراكين كا انتخاب ، قرآن كے قراء میں سے ہو گا اور پھر اس كا اعلان كر كے موذنوں كے لیے خصوصی تعليم كا آغاز ہو جائے گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس تعليمی كورس میں شركت كرنے والے ايسے قرآن كے قاريوں كاانتخاب ہو گا جنہیں دينی علوم پر مسلط ہونا چاہیے۔ الجزائر كے مذہبی امور اور اوقاف كے وزيرنے واضح كيا كہ اس تعليم كے عہديداروں پر ضروری ہے كہ ماہ مبارك رمضان میں ، علم نجوم كے ماہرين كی رپورٹ كے مطابق، سحرو افطار كا وقت موذنوں كو ياد دلائیں۔ غلام اللہ نے موذنين سےتقاضا كيا كہ وہ شہريوں، بالخصوص بچوں، بيماروں كا خاص خيال ركھیں اور ايك ہی وقت میں كئی لاوڈ اسپيكروں كے استعمال سے پرہيز كریں۔ انھون نے آخر میں كہا كہ الجزائر كی سرزمين ، اسلام كی سرزمين ہے نہ مقابلے اور لڑائی جھگڑے كی اور جو بھی اس سرزمين پر جنگ كرے گا اس كا ہاتھ مسلمانوں كے خون سے رنگين ہو گا۔
287908