بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ " الوطن" سے نقل كيا ہے كہ سویڈن كے مركز اسلامی نے اپنی اس رپورٹ میں كہا كہ اس وقت، سویڈن كی اسلامی انجمنوں نے اس ملك میں اسلامی تحقيقاتی كالج كی تاسيس كے لیے بہت زيادہ كوششیں انجام دی ہیں۔ اس رپورٹ میں مزيد آيا ہے كہ سویڈن میں عيسائی مذہب كے بعد دين اسلام كے ماننے والے بہت زيادہ ہیں اور اس ملك كی حكومت نے اسلام كو قانونی حيثيت دی ہوئی ہے اور سویڈن كے حكومتی اسكولوں میں بھی دين مبين اسلام كی تعليم دی جاتی ہے۔ اسٹاك ہوم كے مركز اسلامی نے اپنی رپورٹ میں لكھا ہے كہ سویڈن كےغير مسلم لوگوں میں دين مبين اسلام كے قبول كرنے میں رجحان بہت زيادہ ہے اور اس ملك میں مسلمانوں كی آبادی تقريباً ايك لاكھ بيس ہزار ہے۔ اس رپورٹ كے آخر میں آيا ہے كہ سویڈن كی غير مسلم خواتين بالخصوص تعليم يافتہ خواتين اسلام سے آشنائی میں بہت زيادہ شوق ركھتی ہیں۔
288206