آيت اللہ سيستانی نے عراق میں منگل كو يكم ماہ مبارك رمضان قرار ديا ہے

IQNA

آيت اللہ سيستانی نے عراق میں منگل كو يكم ماہ مبارك رمضان قرار ديا ہے

10:49 - September 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1683662
بين الاقوامی گروپ:مرجع شيعيان "سيد علی سيستانی " كے دفتر نے ۲ ستمبر بروز منگل كو اس ملك میں يكم ماہ مبارك رمضان قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی " براثا" سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ سيستانی كے دفتر نے ۳۱ اگست كی عصر كو ايك بيانیے میں اعلان كيا ہے كہ ۳۱ اگست پير كی شام كو عراق میں ماہ مبارك رمضان كا چاند نظر آنے كی وجہ سے ، ۲ ستمبر بروز منگل كو اس ملك میں پہلا روزہ ہے۔ آيت اللہ سيستانی نےاپنے اس بيانیے میں ماہ مبارك رمضان كی آمد كی مناسبت سے پوری امت اسلامی كو مباركباد ديتے ہوئے اميد ظاہر كی كہ اس مہينے كی بركات اور فضيلتوں كی وجہ سے عراق میں امن و امان قائم ہو گا۔ ليكن قابل غور بات یہ ہے كہ عراق كےاہل سنت نے دوسرے ممالك جيسے سعودی عرب ، قطر بحرين،امارات، يمن، سوریہ ، فلسطين ، مصر، ہندوستان، بنگلہ ديش،كينيا، سوڈان، جيبوتی، ازبكستان، آذربائيجان، كرغستان، روس، آسٹريليا، فلپائن،شمالی امريكہ،فرانس، بلجئيم، ہالينڈ، اٹلی، بوسينا، كروشيا۔ اسلوونی، صربيا، مقدونیہ، كوسوو، جرمنی، رومانیہ، يوكرائن، اور قازقستان كے مسلمانوں كے ہمراہ يكم ستمبر بروز پير كوپہلا روزہ ركھا ہے۔
288613

نظرات بینندگان
captcha