بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " اردن ٹائمز" سے نقل كيا ہے كہ وكيل " اسامہ بيطار" نے اس اردنی روزنامہ سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ فرانس كے وكلاء نے " رسول اللہ يوحدنا" كے پروگرام كی حمايت كا اعلان كيا ہے اور ان كی كوشش ہے كہ اپنے بعض ہم نصب ساتھيوں كے تعاون سے پورے يورپ میں اس پروگرام كی حمايت اور وسٹرگارڈ كے خلاف شكايت كی جائے۔ بيطار نے اس پروگرام كو بہتر قرار ديتے ہوئے كہا كہ ہم تہذيب و تمدن كے دائرے میں رہ كر اسلام كا دفاع كر رہے ہیں اور ہماری كوشش ہے كہ قانون كو ہاتھ میں لیے بغير پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كے بارے میں توہين آميز خاكوں كو نشر كرنے والوں كو اس جرم كو اور اس كے اثرات كو قبول كرنے پر آمادہ كریں۔
288646