دبئی كی پوليس كے درميان قرآن وحديث كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

دبئی كی پوليس كے درميان قرآن وحديث كے مقابلوں كا انعقاد

10:57 - September 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1683677
بين الاقوامی گروپ: دبئی كے ادارہ پوليس كی كوششوں سے امارات میں ۱۵ اور ۱۶ ماہ مبارك رمضان كو حفظ قرآن و حديث كے مقابلے ہوں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " Dubai Police.gov,Aec " سائٹ سے نقل كيا ہے كہ دبئی كی پوليس كے انچارج " عبدالرحمن محمد رفيع" نے اس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ حفظ قرآن كا مقابلہ ۱۵ ماہ رمضان كو دبئی كی پوليس سنٹر كی مسجد میں اور حفظ حديث نبوی كا مقابلہ ۱۶ ماہ رمضان كو مسجد ﴿شعبیہ﴾ میںمنعقد ہو گا۔
محمد رفيع نے ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد قرآن سے ارتباط اور حفظ و تلاوت كا شوق دلانا بتايا اور كہا كہ ان مقابلوں میں آخری دس پاروں كے حفظ، ۲۰، ۲۲،۲۱ پاروں كے حفظ اور۲۲،۲۳،۲۴ پاروں كے حفظ كا مقابلہ ہو گا۔ محمد رفيع نے حفظ احاديث نبوی كے شعبہ میں شركت كرنے والوں كے بارے میں بتايا كہ اس مقابلے میں احكام اور تزكیہ كے بارے میں ۲۰ احاديث كے حفظ كا مقابلہ ہو گا۔ قابل ذكر ہے كہ دبئی كی پوليس كے درميان حفظ قرآن اور حديث نبوی كے مقابلے ۱۹۸۳ء سے ابھی تك سالانہ امارات میں منعقد ہوتے ہیں۔
288753


نظرات بینندگان
captcha