غزہ كے فوجيوں كے لیے حفظ قرآن كی تعليم كے كورس كا آغاز

IQNA

غزہ كے فوجيوں كے لیے حفظ قرآن كی تعليم كے كورس كا آغاز

10:47 - September 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1684058
بين الاقوامی گروپ: فلسطين میں غزہ كی پٹی كے فوجيوں كے لیے حفظ قرآن كے تعليمی كورس كا غزہ كی انجمن قرآن كريم و سنت كے مركز میں ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے يكم ستمبر كو آغاز ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے " معا" سائٹ سےنقل كيا ہے فلسطين كے اوقاف ومذہبی امور كے وزير جمال بواطنہ " نے اس بارے میں كہا كہ یہ كورس تين حصوں پر مشتمل ہے، كامل قرآن كا حفظ ،۱۵ پاروں كاحفظ اور قرآن كے دس پاروں كا حفظ ۔انھوں نے مزيد كہا كہ پورے قرآن كو حفظ كرنے والے فوجيوں كی نوكری میں دوسال ، ۱۵ پاروں كو حفظ كرنے والوں كی نوكری میں ايك سال اور دس پاروں كے حفظ كرنے والوں كی نوكری میں چھ مہينے كی كمی ہو گی۔ جمال بواطنہ نے آخر میں كہا كہ یہ كورس فلسطين كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی كوششوں اور غزہ كی انجمن قرآن كريم وسنت نبوی ﴿ص﴾ كے تعاون سےمنعقد ہو رہا ہے اور اس كورس كے آخر میں حفظ كرنے والے فوجيوں كو ہدايا سے نواز جائے گا۔
نظرات بینندگان
captcha