بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے امارات كے روزنامہ " البيان " سے نقل كيا ہے كہ اس چينل كے انچارج " عبداللطيف الصايغ" نے كہا كہ اس نور دبئی چينل سے دينی،سماجی، اور ثقافتی مسائل كے بارے میں پروگرام نشرہوں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس چينل كی تاسيس كا مقصد امارات كے معاشرے كی سماجی مشكلات اور ان كا راہ حل اور عربی معاشروں میں دينی، انسانی اور سماجی فضيلتوں كی تقويت كرنا ہے۔ عبداللطيف الصايغ نے كہا كہ نور دبئی نامی چينل اپنے دينی پروگراموں میں ميانہ روی واعتدال كی رعايت كرے گا۔ اس وقت شہر دبئی میں تين سیٹلائٹ چينلز، دبئی، " سما دبئی" اور دبئی ورزش" سر گرم عمل ہیں۔
289252