مصر كے ممتاز قراء كی ملك ايران كے تين صوبوں میں تلاوت كے پروگرام

IQNA

مصر كے ممتاز قراء كی ملك ايران كے تين صوبوں میں تلاوت كے پروگرام

11:19 - September 06, 2008
خبر کا کوڈ: 1684560
قرآنی سرگرمياں گروپ: مصر كے مایہ ناز قراء " محمود شحات انور" عبدالفتاح طاروقی اور ممدوح جودہ سعد" نے ۳ ستمبر كو ايران كے تين صوبوں ، سيستان و بلوچستان، ہرمزگان اور بوشہر میں تلاوت كلام اللہ المجيد كی۔
اسلامی جمہوریہ ايران كی پوليس كے قرآنی امور كی كمیٹی كے انچارج " مرتضی ملاصالحی'' نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ استاد محمود شحات انور نے ۳ ستمبر كی ظہر كو سيستان وبلوچستان كےپوليس ہیڈكوارٹر میں ،پوليس كے عہديداروں كی موجودگی میں قرآن كريم كی تلاوت كی۔ ملاصالحی نے كہا كہ استاد عبدالفتاح طاروتی نے ہرمزگان اور بندر عباس كی پوليس كی مسجد فاطمہ زہرا﴿ع﴾ اور ممدوح جودہ سعد نے بوشہر كی جامع مسجد ' عطار " میںقرآن كريم كی تلاوت كی ۔ قابل ذكر ہے كہ استاد " محمود شحات انور" نے ۲ ستمبر كو حسينیہ امام خمينی میں يكم ماہ مبارك رمضان كو قائد انقلاب اسلامی كی موجودگی میں تلاوت قرآن پاك سے اس محفل كو نورانی كيا۔
289823
نظرات بینندگان
captcha