اسرائيل اسمبلی كے نمائندے كی طرف سے فتنہ فلم كی نمائش

IQNA

اسرائيل اسمبلی كے نمائندے كی طرف سے فتنہ فلم كی نمائش

11:24 - September 06, 2008
خبر کا کوڈ: 1684570
بين الاقوامی گروپ: صیہونی حكومت كی اسمبلی كے دائیں بازوں كے نمائندے " آريیہ الداد " ۳ ستمبر كو اپنی اسلام مخالفت سياست كے تحت قرآن مخالف فلم " فتنہ" كے بعض قصوں كو نشر كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے لبنانی روزنامہ " السفير" سےنقل كيا ہے۔ صہيونی حكومت كی "مفدال" قومی اتحاد پارٹی كے ركن آريیہ الداد " جہاد سے روكنے كی ضرورت كے موضوع پر منعقد ہونے والے سيمينار میں توہين آميز فلم " فتنہ" كی نمائش لگا رہا ہے۔ یہ فلم ايسے حالات میں دكھائی جا رہی ہے كہ جب صہيونی حكومت كی اسمبلی كے بعض عرب نمائندوں نے اس فلم كی نمائش پر شديد تنقيد كی ہے۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے كہ اسرائيل كے كينہ توز ادارے، اسلامی مقدسات اور ايك ارب سے زائد مسلمانوں كے احساسات كو جريحہ دار كر رہے ہیں۔ كچھ عرصہ پہلے بھی اسرائيل كی ايك لباس كی كمپنی نے پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی تصاوير كو اپنے ان لباسوں پر بنايا تھا۔
289700
نظرات بینندگان
captcha