بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ باكو كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ آذربائيجان كے دينی امور كی حكومتی كمیٹی نے اعلان كيا ہے كہ مومنين كی حفاظت كے لیے اس اقدام كا حكم ديا گيا ہے۔ اس كمیٹی كے ايك عہديدار " گوندوز اسماعيل اف" نےكہا كہ ماہ مبارك رمضان میں مساجد میں مومنين كی كثير تعداد كےپيش نظر ، مساجد كے احاطوں میں جماعت يا فرادی نماز پڑھنے كو ممنوع قرار دے ديا گيا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ باكو شہر كی مسجد ابوبكر میں حالیہ دھماكے كے بعد،امن و امان كی صورتحال كے پيش نظر نمازيوں كو مساجد كےاندر نماز پڑھنے كی اجازت دی گئی ہے۔ اسماعيل اف نے حكومت كے اس اقدام كو عارضی قرار ديا ہے۔
289760