بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے روزنامہ " Nyasatimes " سےنقل كيا ہے كہ اس انجمن كی تشكيل كا مقصد برطانیہ میں مقيم مالديپی مسلمانوں كی سماجی ، ثقافتی تعليمی اور مذہبی سرگرميوں كے لیے امكانات فراہم كرنا ہے۔ اس انجمن كے ايك بانی " شريف كا ندہ " نے اس انجمن كی تشكيل كو مالديپی مسلمانوں كو ايك پلیٹ فارم پر اكٹھا كرنے كے لیے ايك اہم قدم قرار ديتے ہوئے كہا برطانیہ میں مقيم مالديپی مسلمانوں كے درميان ايك دوسرے سے تعاون كی روح كو پيدار كرنا اور فقراء اور نياز مندوں كے لیے مالی امداد فراہم كرنا بھی اس انجمن كے مقاصد میں شامل ہیں۔
289254