جمہوریہ آذربائيجان میں مذہبی موضوعات پر مشتمل انٹرنیٹ ریڈيو كے پہلے پروگرام كو نشر كيا گيا

IQNA

جمہوریہ آذربائيجان میں مذہبی موضوعات پر مشتمل انٹرنیٹ ریڈيو كے پہلے پروگرام كو نشر كيا گيا

11:34 - September 06, 2008
خبر کا کوڈ: 1684581
اعزازی نامہ نگار/حسين جعفری: جمہوریہ آذربائيجان كےدارالحكومت باكو میں مذہبی موضوعات پر مشتمل انٹرنیٹ ریڈيو كے پہلے پروگرام كا آغاز يكم ستمبر كو ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كے باكو میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق یہ پروگرام " انتظار" سائٹ انٹرنیٹ كی ويب سائٹ" ديرلر" كے قالب میں ہر روز صبح پانچ بجے سے رات ۱۰ بجے تك نشر ہوا كریں گے۔ اس خبر كی بنا پر اس انٹرنیٹ ریڈيو پر مندرجہ ذيل پروگرام نشر ہوں گے۔ سحر وافطار كا خصوصی پروگرام، مذہبی شخصيات كی تقرریں، مزہبی موسيقی اور مرثیہ خوانی وغيرہ۔ قابل ذكر ہے كہ ويب سائٹ ديرلر ايك اسلامی خبررساں سائٹ ہے جو تين سال كے عرصے سے باكو كی مسجد كے امام جماعت " حاج ايلقار ابراہيم اوغلو" كی راہنمائی میں سرگرميوں كوجاری ركھے ہوئے ہے یہ ايك مذہبی جوان ہے جس نے ايران میں دينی تعليم حاصل كی ہوئی ہے۔
289297


نظرات بینندگان
captcha