اسرائيلی كمپنی كی پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی اہانت

IQNA

اسرائيلی كمپنی كی پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی اہانت

12:50 - September 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1685032
بين الاقوامی گروپ: اسرائيل كے ايك كپڑوں كے كارخانے نے پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی توہين آميز تصاوير كپڑوں پر بنا ئی ہیں كہ جس پر جنبش اسلامی فلسطين نے شديد اعتراض كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے "معا" سائٹ سے نقل كيا ہے كہ اسرائيل كے كپڑوں كے كارخانے نے اسلامی مقدسات كی توہين كے مقصد سے اس كارخانے سے بننے والے لباس پر پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی توہين آميز تصاوير بنائی ہیں۔ اس اسرائيلی كارخانے نے ان تصوير كو بنا كر پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كو ايك جنگجو اور شدت پسند شخص ثابت كرنے كی كوشش كی ہے۔ دوسری جانب جنبش اسلامی فلسطين كے نائب صدر " شيخ رأفت عويضہ" نے اس بارے میں كہا كہ غٓاصب اسرائيل نے فلسطين كے لوگوں كا قتل عام كر كے ثابت كر ديا ہے كہ وہ ايك جنگ طلب حكومت ہے جبكہ وہ كوشش كر رہے ہیں كہ دين اسلام كا جنگ طلب كے طور پرتعارف كروائیں۔ رأفت عويضہ نے اسلامی ممالك سے اتحاد و وحدت كا تقاضا كرتے ہوئے كہا كہ وہ اپنی پوری طاقت سےپيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كا دفاع كریں اور آنحضرت ﴿ص﴾ كے خلاف ان منظم سازشوں كا منہ توڑ جواب دیں۔ انھوں نے كہا كہ ہم اسرائيل كے اس غير انسانی اقدام پر خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔
287719
نظرات بینندگان
captcha