امريكہ میں پہلی مرتبہ افطار كا خصوصی كيمپ لگايا گيا ہے

IQNA

امريكہ میں پہلی مرتبہ افطار كا خصوصی كيمپ لگايا گيا ہے

13:03 - September 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1685047
اعزازی نامہ نگار/جلال بيطرفان: شہر نيو جرسی كے ايك پارك میں افطار كے لیے خصوصی كيمپ لگايا گيا ہے جو مسلمانوں كی توجہ كا مركز بنا ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار " خيمہ" سائٹ كے حوالےسے نقل كيا ہے كہ اس پروگرام كو منعقد كرنے كےعہديدار نے كہا كہ علاقائی حكومت نے اس كےلگانے كی اجازت دی ہے۔ ذوالنور تاباكچی نے مزيد كہا كہ اس كيمپ میں روزانہ تين سو افراد كو افطار ديا جاتا ہے در حالانكہ ہم نے اس بارے میں كوئی مشہوری نہیں دی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مسلمانوں نے اس پروگرام كو جاری ركھنے كے لیے آئندہ دنوں میں افطاری كے اخراجات قبول كرنے كی ذمہ داری قبول كی ہے۔
290670
نظرات بینندگان
captcha