بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " العلمیہ " سائیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كتاب كولبنان كے قرآنی مطالعات كے محقق " محمد المختار" نے تاليف كيا ہے۔
مولف نے اس كتاب میں قرآن كی مختلف قسموں كی قرائت كی تاريخ اور مشرقی اور مغربی ممالك میں قرآنی كی مختلف قرائتوں كو بيان كيا ہے۔ محمد المختار نے اس كتاب كے دوسرے حصہ میں مشہور قراء كے اسماء اور ان كی قرائت كی روش كو بيان كيا ہے۔ عربی زبان كی یہ كتاب ۸۷۴ صفحات پر مشتمل ہے اور دارالكتب العلمیہ پبلشرز كی جديد ترين كتاب ہے۔
290788