تہران میں منعقد ہونے والی سولہویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں ۳۸ آثار كےساتھ پاكستان كی شركت

IQNA

تہران میں منعقد ہونے والی سولہویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں ۳۸ آثار كےساتھ پاكستان كی شركت

13:05 - September 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1685051
بين الاقوامی گروپ: تہران میں منعقد ہونے والی سولہویں بين الاقوامی نمائش میںپاكستان نے خطاطی قرآن كے ۳۸ آثار كے ہمراہ شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق پاكستان نے اس نمائش گاہ میں نستعليق، كوفی، قلت، كوفی مستجر، مغربی قديم اور اسليمی فنون پر مشتمل قرآنی خطاطی سے مزين سائن بورڈ ركھے ہیں جو ہر ناظر كو اپنی طرف جلب كيئے ہوئے ہیں۔
پاكستان كے تين خطاط " محمد الہی بخش" ، " احمد آفتاب" اور " عرفان احمد" كی طرف سے پيش ہونے والے ان بورڈوں پر" اللہ ھوالسميع البصير" ، "بسم اللہ الرحمن الرحيم" ، " قل ھواللہ احد" ، ھوالمومن المھيمن"، " ذوالجلال والاكرام"، سوہ كہف كی پہلی آيات"، " بسم اللہ توكلت علی اللہ" اور اسماء حسنی الہی تحرير ہیں۔ قابل ذكر ہے كہ تہران میںسولہویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كا آغاز ۴ ستمبر سے ہوا ہے اور یہ دو ہفتہ تك جاری رہے گی۔
290601
نظرات بینندگان
captcha